تازہ ترین  

وزیراطلاعات وثقافت کا اسٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،باؤاصغرعلی
    |     1 week ago     |    شوبز

وزیراطلاعات وثقافت کا اسٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،باؤاصغرعلی
سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جن میں شوبزسے وابستہ لوگوں کوبھی شامل کیا جائے
لاہور (شوبزرپورٹر) صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کے اسٹیج ڈراموں میں فحاشی اور بیہودہ جملے بازی کو ختم کرنے کیلئے دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،ان خیالا ت کا اظہارمعروف رائٹروپروڈیوسرباؤاصغرعلی نے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سنجیدگی سے اسٹیج ڈرامے سے بیہودہ جملے بازی اور فحش رقص کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ، اس مقصد کے لئے ہم بھرپور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔باؤاصغرعلی کا مزیدکہنا ہے کہ حکومت کاسٹیج ڈراموں سے فحاشی اورعریانی کے خاتمہ کیلئے کیا گیا فیصلہ بہت خوش آئندہے ،اس کو ہم سراہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ا سٹیج سے وابستہ فنکاروں اورپروڈیوسروں کے علاوہ فنون لطیفہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس فیصلے کو تھیٹرکی بہتری اوربحالی کیلئے حکومت کا احسن اقدام قراردے رہے ہیں۔ سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ان ٹیموں میں شوبزسے وابستہ لوگوں کوبھی شامل کیا جائے ،جوفنون لطیفہ کے شعبوں کی نزاکت کوسمجھتے ہوں۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved