تازہ ترین  

حلقہ ارباب ذوق لاہور کے زیر اہتمام پاک ٹی ہاوس میں ہفتہ وار تنقیدی اجلاس کا انعقاد
    |     1 week ago     |    گوشہ ادب
حلقہ ارباب_زوق پاک ٹی ھاوس کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس بروز جمعہ مورخہ 30 نومبر 2018ء زیر_صدارت معروف افسانہ نگار، ناول و کالم نگار ، ادیب اور ماہر_تعلیم پروفیسر جمیل احمد عدیل منعقد ہوا جس میں نوجوان شاعرہ فاطمہ مہرو اور مضمون ڈاکٹر عرفان احمد ے برائے تنقید پیش کیا جس پر حاضرین فارست بخاری، اقبال راہی، محمد جاوید انور، تاثیرنقوی، الیاس انجم چاند پوری اور جمیل احمد عدیل نےفاطمہ مہرو کی نظموں کو کا کامیاب قرار دیا کہ ا'نھوں نے نو وارد ہونے کے باوجود اچھے خیال اور اچھوتے الفاظ استمعال کر کے اپنی تخلیق کو اچھوتا بنا کر داد تحسین حاصل کی اور مستقبل میں ایک اچھی شاعرہ و تخلیق کار ہونے کی نوید بھی موصول کی۔ ڈاکٹر عرفان احمد کے مضمون کو حلقہ کے اجلاس میں زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کو تاثیرنقوی نے حلقہ کے قواعد کے منافی قرار دیا۔ کیونکہ کوئی بھی مطبوعہ تخلیق حلقہ کے اجلاس میں تنقید کے لیئے پیش نہیں کی جا سکتی بلکہ کچھ معزز مہمان تو اجلاس سے ا'ٹھ کر بھی چلے گیئے۔ اجلاس کے آخر میں مہمانان_خصوصی علی حسین عابدی اور انڈیا سے آئے ہوئے الیاس انجم چاند پوری اور ان کی بیگم محترمہ شاداب انجم چاند پوری نے اپنا اپنا خوبصورت کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تادیر جاری رہنے والا اجلاس چائے کے لوازمات کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ اجلاس کے آخر میں فراست بخاری، اقبال راہی اور فاطمہ مہرو اور بزم_ انجم رومانی کی طرف سے ڈاکٹر ابرار احمد اور سلیم حیدر سلیم نے انڈیا سے آئے ہوئے مہمانوں کو مالا پہنائے اور پھولوں کے تحائف پیش کئے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved