تازہ ترین  
Wednesday
17-01-18

انڈیا سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا: انگلینڈ کرکٹ بورڈ
    |     4 months ago     |    سپورٹس
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ہندوستان سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل بہت سے معاملات طے کرنے ہوں گے۔ (ڈان نیوز کے مطابق)گزشتہ روز بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ رواں سال نیوزی لینڈ کے دورہ ہندوستان کے موقع پر وہ ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا اور میچ کیلئے پنک کوکا بورا گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ ہندوستان میں آج تک پنگ گیند کا تجربہ نہیں کیا گیا جبکہ وہاں اوس بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہندوستان ٹیسٹ میچ سے قبل دلیپ ٹرافی میں اس کی آزمائش کرنا چاہتے تھے۔ تاہم نیوزی لینڈ کے کرکٹ آپریشن کے سربراہ لنڈسے کروکر نے کہا کہ بورڈ کا ہندوستان میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پو کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا اور اس بارے میں انہیں سب کچھ جمعے کو ہی پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ شاید نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ڈیوڈ وائٹ اس بات سے آگاہ ہوں کیونکہ وہ دبئی میں آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہیں لیکن میرے لیے یہ بات نئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے تصدیق سے قبل چند امور پر غور کرنا ہو گا جیسے مقام کا انتخاب، اس کی فلڈ لائٹس، وہاں کی پلئینگ کنڈیشنز، اور پریکٹس کے مواقع وغیرہ شامل ہیں اور کسی بھی حتمی نتیجے سے پہنچنے سے قبل ان چیزوں کو ان چیزوں پر غور کرنا ہو گا۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




There is no item in the database table to display at the moment.



Comments

There is no Comments to display at the moment.



Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved