تازہ ترین  

اس اداکارہ نے بچے کو جنم دینے کے 10 دن بعد کام شروع کردیا۔۔۔تفصیلات جانیے
    |     1 week ago     |    شوبز
بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا نیہا دھوپیا نے رواں برس 10 مئی کو اداکار انگت بیدی سے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ جہاں لوگ ان کی اچانک شادی پر حیران ہوئے تھے، وہیں ان کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں، اس لیے انہیں جلدی میں شادی کرنا پڑی۔ اگرچہ ایسی خبروں کو خود نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگیت بیدی نے جھوٹا قرار دیا، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے تسلیم کیا کہ وہ حاملہ ہیں اور انہوں نے حمل کو شادی کے بعد 6 ماہ تک خفیہ رکھا۔

نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ شادی کرنے اور حمل سے ہوجانے کے بعد انہوں نے اس خوف کی وجہ سے حمل کی خبر کو راز میں رکھا تا کہ لوگ ان کے امید سے ہونے کی خبر سن کر کہیں انہیں کام دینا بند نہ کردیں۔ بعد ازاں نیہا دھوپیا کے شوہر نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ انہوں نے اسی لیے ہی اچانک شادی کی، کیوں کہ اداکارہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوچکی تھیں۔ اسی طرح نیہا دھوپیا نے شادی اور امید سے ہوجانے کے بعد حمل کے آٹھویں ماہ تک کام کرکے بھی کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔رواں ماہ 19 نومبر کو نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’مہر‘ رکھا تھا۔تاہم اب بچی کو جنم دینے کے محض 10 دن بعد ہی اداکارہ نے معمول کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانا شروع کردی ہیں۔ بچے کو جنم دینے کے محض 10 دن بعد ہی نیہا دھوپیا کی جانب سے کام شروع کیے جانے پر کئی خواتین جہاں حیران ہیں، وہیں کئی خواتین ان کے حوصلے کی تعریف بھی کر رہی ہیں۔
(بشکریہ ڈان نیوز)





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved