تازہ ترین  

حلقہ ارباب ذوق کے زیراہتمام ڈاکٹر خورشید رضوی کی صدارت میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد
    |     7 days ago     |    گوشہ ادب
اتوار،2دسمبر 2018، کی شام حلقہ اربابِ ذوق ،لاہور،رواں سیشن کا36واں اجلاس سیکرٹری حلقہ عقیل اختر اور جوائنٹ سیکرٹری بابرریاض نے پاک ٹی ہاؤس میں منعقد کرایا ۔اِس خصوصی اجلاس میں ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھاجس کی صدارت ڈاکٹر خورشیدرضوی نے کی۔مہمانِ خصوصی محمد عباس مرزا اور مہمانانِ اعزازمیں طفیل اعظمی, ڈاکٹر دانش عزیز اور نعیم رضا بھٹی شامل تھے۔ بابر ریاض کی پیش کردہ گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کے بعدنعتیہ مشاعرے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔قاری ساجد نعیم نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی۔ سیکرٹری حلقہ عقیل اختر نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے اور آغاز میں حمدیہ اشعار پیش کیے ۔ جس کے بعدنعتیہ مشاعرے میں شریک دیگر شعراء نے حضورﷺکے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔کلام پیش کرنے والوں میں میاں شہزاد، سلیم صابر، حافظ جنید رضا، زاہدہ جبین راؤ، سید محمد باقرزیدی، احمد فہیم میو، غلام عباس فراست ، مبشر حسین فیضی، وسیم عباس، حمیدہ کشور چوہدری، کامران نذیر، طارق چغتائی، راؤ ندیم احسان (قصور)، انمول گوہر، سلیم سہیل، آفتاب جاوید، کامران ناشط، انیس احمد، ابوالحسن خاور، سید حسنین محسن، ڈاکٹر سعید عاصم، ممتاز راشد لاہوری ، قاضی ظفر اقبال، علی اصغر عباس، ایوب خاور اور قاری صادق جمیل شامل تھے۔ آخر میں مہمانانِ اعزاز نعیم رضا بھٹی، ڈاکٹر دانش عزیز، طفیل اعظمی، مہمان خصوصی محمد عباس مرزا نے اپنا کلام اور صاحبِ صدارت ڈاکٹرخورشیدرضوی نے اپناکلام پیش کیا۔نعتیہ مشاعرے میں شاعروں، ادیبوں اور حلقہ کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آخر میں سیکرٹری حلقہ کی طرف سے صاحب صدارت ، شعراء اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا جس کے ساتھ ہی یہ خصوصی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved