تازہ ترین  

معروف ادکار شفقت چیمہ اور ڈائریکٹر زاہد شاہ کی ملاقات
    |     6 days ago     |    شوبز
اسٹیج ڈرامے کی بحالی کے لیے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اپنا کردار ادا کریں ۔زاہد شاہ
کراچی (شوبزرپورٹر)  پاکستان کے لیجنڈ اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ شوبز میری پہچان ہے فلمی کیریئر کا آغاز مشکل کرداروں سے کیا جس میں ایسے کردار بھی شامل ہیں جس میں جان جانے کا خطرہ تھا اداکاری کاجنون تھا والدین عالم دین بنانا چاہتے تھے ، شوبز کیریئر میں 940فلموں میں کام کیا جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں جو فنکا ر اپنے کام سے عشق نہ کرے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ، عمر شریف شوبز کی دنیا کا وہ نام ہے جو صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی لمبی عمر اور صحت یابی کے لیئے ہمیشہ دعاگو رہتا ہوں ، کراچی میں اسٹیج ڈراموں کا بحران ختم ہونا چاہیے، اس کے لیے ان ڈائریکٹر و پروڈیوسر کا میدان میں آنا ضروری ہے جو اسٹیج ڈراموں میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں، معروف ڈائریکٹر رائٹر اور پروڈیوسر زاہد شاہ نے کراچی کی رونقیں لوٹانے کے لیے مثالی کردار ادا کیا ، اسٹیج کی دنیا میں ان کی خدمات چمکتے ہوئے ستارے کی طرح ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آمد پر نئی آنے والی فلم رونگ نمبر 2کی شوٹنگ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف پروڈیوسر و ڈائیریکٹر زاہد شاہ اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان ایکٹر احمد چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے ، معروف ایکٹر شقفت چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے زاہد شاہ کے نئے اسٹیج ڈرامہ( اسٹیشن) کا بے چینی سے انتظار ہے زاہد شاہ کے اسٹیج ڈرامے پیاری ماں ، امن کا چھکا ، بیٹی رانی ، عید کا چاند اور دیگر ڈرامے ایسے ہیں جو نہ صرف لازوال ہیں بلکہ انہیں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے زاہد شاہ نے اپنے اسٹیج ڈراموں سے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں لاتعداد نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں فلم انڈسٹر ی میں نئے چہروں کی آمد خوش آئند ہے اور میری خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ جس کے دل میں خوف خدا نہ ہو وہ انسان ہی نہیں ہے 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved