تازہ ترین  

سو دنوں میں سو سالوں کی ریاستی دہشت گردی دیکھی گئی ، شبیر حسن انصاری
    |     6 days ago     |    اہم خبریں
تحریک انصاف کی حکومت کے سو دن ملک و قوم کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں تھے۔
پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے غریبوں سے ان کے جھونپڑے بھی چھین لیے ۔
سوشل میڈیا پر دودھ کی نہریں بہا دی گئی حقیقت میں عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ۔
حیدرآباد (نمائندہ آپکی بات) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبروسابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصار ی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے پاکستان کی عوام سخت مایوس ہو گئی ہے موجود حکومت کے سو دن کسی عذاب سے کم نہیں تھے اور آئندہ دنوں میں بھی کوئی بہتری کی صورتحال نظر نہیں آرہی ہے ، تحریک انصاف نے ملکی سا لمیت کو کھلونا بنا رکھا ہے ، وزیر اعظم سمیت تمام وزراء نے جتنے بھی بیرون ملک دورے کیے وہ کسی کام کے نہیں ، میاں نواز شریف نے دنیا میں پاکستان کو عزت دلوائی جبکہ موجود حکومت نے ملک کو بھکاری بنا کر رکھ دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر لیگی کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا ، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ وزیر اعظم بنی گالا میں عیاشیاں کر رہے ہیں جبکہ عوام کو حکومتی نا اہلی کو وجہ سے روزانہ کی بنیادوں پر ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اب پاکستان کی عوام تحریک انصاف سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں سو دنوں میں سو سالوں کی ریاستی دہشت گردی ہوئی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک ایک دن ملک و قوم پر بھاری گزر رہا ہے، حکومت نے سوشل میڈیا پر دودھ کی نہریں بہا رکھی ہیں حقیقت میں عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو سنہری باغوں کے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ، ناجائز تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے گھروں اور ان کی دکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے پچاس لاکھ گھر دینے کے بجائے عوام سے ان کے گھر چھین لیے ہیں بے گھر عوام ٹوٹے ہو ئے گھروں پر بیٹھے ہیں ، نوکریوں کے وعدے کرنے والی حکومت نے غریب عوام سے ان کا لگا ہو ا روزگار بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت پر جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے موجود حکومت سیاسی انتقام لینے کے بجائے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو یاد کرے، انہوں نے مزید کہا کہ نا اہل اور نہ تجربہ کار حکمرانوں کی کارکردگی نے عوام کو ان کے اصلی چہرے دکھا دیے ہیں اور وہ وقت بہت قریب ہے جب یہ جھوٹے حکمران پاکستانی قوم سے اپنے چہرے چھپاتے پھریں گے مگر عوام ان کو چھپنے نہیں دے گی ۔ 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved