تازہ ترین  

شاہد آفریدی کی ٹی ٹین لیگ میں جارحانہ بلےبازی ۔۔۔تفصیلات جانیے
    |     6 days ago     |    سپورٹس
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ٹی ٹین لیگ کا دوسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جہاں فائنل میں پختونز اور ناردرن واریئرز مدمقابل ہوں گے۔ شاہد آفریدی کی قیادت میں پختونز پہلے ایلی مینیٹر میں ناردرن واریئرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی تاہم ناردرن واریئرز نے میراٹھا عربینز کو باآسانی شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے صرف 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ واریئرز نے دوسرے میچ میں ولجوئین، وہاب ریاض اور آندرے رسل کی بہترین کارکردگی کے باعث باآسانی کامیابی حاصل کرکے پختونز کے ساتھ ایک اور مقابلے کے لیے فائنل میں جگہ بنائی۔ میراٹھا عربینز میں الیکس ہیلز، کامران اکمل، براوو، برینڈن ٹیلر جیسے بلے باز شامل تھے لیکن وہ خاطر خوا کارکردگی نہ دکھا سکے۔

(بشکریہ ڈان نیوز)





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved