تازہ ترین  

جگنو ہاوس 330 گ ب پر رونقیں لگ گئیں
    |     5 days ago     |    اہم خبریں

میجر(ر) ندیم شہزاد کے پاس عمائدین علاقہ کی آمد ۔


مرکزی رہنما پی ٹی آئی نے وفود کے مسائل سنے اور حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔


پیرمحل، آپکی بات ( نیوز ایڈیٹر ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما میجر (ر) ندیم شہزاد نے اپنے آبائی گاوں 330 گ ب جگنو ہاوس پر مختلف دیہات سے آئے ہوئے عمائدین کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنتے ہوئے جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ، یادرہے کہ جگنو ہاوس عوامی خدمات کے لیے کھول دیا گیا ہے اور حالیہ دنوں عوامی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز نظرآرہا ہے میجر( ر) ندیم شہزاد نے عوامی خدمت کا مشن سمبھال کر اپنے بھائی انجم شہزاد جگنو مرحوم اور اپنے والد محترم حاجی محمد مختار مرحوم اور دادا جان چوہدری رحمت علی کی یادوں کو تازہ کردیا ہے ۔ میجر (ر) ندیم شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ میرا خاندان کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے میری سیاسیت عوامی خدمت کے مشن پر مبنی ہے علاقہ کی تعمیروترقی میری اولین ترجحات میں شامل ہے اب چور لٹیرے کرپٹ عناصر کو نکیل ڈال دوں گا انشااللہ عوام جس طرح میرے اور میرے خاندان کے ساتھ محبتوں کا اظہار کرتے رہے ہیں کررہے ہیں ان محبتوں کا قرض شب و روز عوام کی خدمت کرکے ادا کرتارہوں گا۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved