تازہ ترین  

میجر شبیر شریف شہید کا 47 واں یوم شہادت6 دسمبرکو منایا جائے گا
    |     4 days ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(وائس آف ڈسکہ رپورٹ)میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر) کا 47 واں یوم شہادت6 دسمبر کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ءکو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1964 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، آپ شروع ہی سے وطن عزیز پر جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتے تھے پاک بھارت1965 کی جنگ میں وہ بحیثیت سیکنڈلیفٹیننٹ شریک ہوئے اور جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ میجر شبیر شریف شہید 3 دسمبر 1971 ءکو سلیمانکی سکیٹر میں فرنٹئیر رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے اور انہیں ایک اونچے بند پر قبضہ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ میجر شبیر شریف کو اس پو زیشن تک پہنچنے کے لئے پہلے دشمن کی بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا اور پھر 100 فٹ چوڑی اور 18فٹ گہری ایک دفاعی نہر کو تیر کر عبور کرنا تھا۔ دشمن کے توپ خانے کی شدید گولہ باری کے باوجود میجر شبیر شریف نے یہ مشکل مرحلہ طے کیا اور دشمن پر سامنے سے ٹوٹ پڑے۔ تین دسمبر کی شام تک دشمن کو اس کی قلعہ بندیوں سے باہر نکال دیا۔ چھ دسمبر کی دوپہر کو دشمن کے ایک اور حملے کا بہادری سے دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اپنے توپچی کی اینٹی ائیر کرافٹ گن سے دشمن ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ ٹینک کا ایک گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہوگئے 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved