تازہ ترین  

مقابلہ مضمون نویسی بعنوان: پاکستان میں تعلیم نسواں کو درپیش مسائل اور ان کا حل
    |     4 days ago     |    کالم / مضامین
معزز رائٹرز خواتین و حضرات، السلام علیکم ! امید ہے کہ آپ سب خیروعافیت سے ہوں گے۔ 
آپکی بات ڈات کام کے مقابلہ مضمون نویسی کے ساتھ حاضر ہوں ۔ مقابلے کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

عنوان: پاکستان میں تعلیم نسواں کو درپیش مسائل اور ان کا حل

اس عنوان پر آپ سب نے مختصر مضمون لکھنا ہے جس میں الفاظ کی تعداد 500 سے 800 کے درمیان رکھی جا سکتی ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے سے قبل تمام شرائط لازمی پڑھ لیں تاکہ آپ کا لکھا ہوا مضمون مقابلے میں شامل ہو سکے ۔اس مقابلے کی ضروری شرائط مندرجہ ذیل ہیں۔شرائط پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

ضروری شرائط:

1- مقابلے کی پوسٹ شیئر لازمی کریں 
2- مضمون اردو یونی کوڈ میں لکھیں اور آپکی بات فیس بک پیج پر مقابلے کی پوسٹ کے کمنٹ میں سینڈ کریں ان پیج میں لکھا گیا یا ہاتھ سے لکھا گیا مضمون مقابلے میں شامل نہیں ہوگا ، نیز فیس بک انباکس ، وٹس ایپ ، ای میل کے ذریعے موصول ہونے والے مضامین بھی مقابلے کا حصہ نہیں بنائے جائیں گے صرف اور صرف آپکی بات فیس بک پیج پر مقابلے کی پوسٹ کے کمنٹ میں سینڈ کریں۔
3-مقابلے میں بھیجا جانے والا مضمون کسی بھی ویب سائٹ ، اخبار ، میگزین میں شائع شدہ نہ ہو اور فیس بک ، وٹس ایپ وغیرہ پر بھی شیئر نہ کیا گیا ہو ئعنی مضمون بالکل نیا ہو۔
4-ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا
5- عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں
6-مضمون میں کوئی اقتباس شامل کیا گیا ہو یا کہیں سے رہنمائی لی گی ہو تو اس کا حوالہ لازمی دیں
7-قرآنی آیات و احادیث مضمون کا حسہ بنانے کی ضرورت پیش آئے تو صرف ترجمہ ہی مضمون میں شامل کریں تاکہ اعراب کی غلطیوں سے محفوظ رہا جاسکے
8-نقل شدہ یا کاپی شدہ مضمون مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
9- مضامین 15 دسمبر رات 12 بجے تک لازمی سینڈ کردیں، بعد میں آنے والے مضامین مقابلے کا حصہ نہیں ہوں گے اور مقابلے کی تاریخ بھی نہیں بڑھائی جائے گی۔
10-تمام مضامین املاء کی غلطیاں نہیں ہونی چاہیئیں لہذا مضمون سینڈ کرنے سے قبل 3-4 مرتبہ ضرور پڑھ لیں۔۔۔اور اپنا مضمون صرف ایک ہی کمنٹ میں سینڈ کریں۔۔۔۔ریپلائے میں ایک دوسرے کے مضامین کے بارے میں رائے دی جاسکتی ہے ۔

جیتنے والوں کے لیے اعلان

1-پہلی تین پوزیشیں حاصل کرنے والے رائٹرز کو خوبصورت کتب ارسال کی جائیں گی 
2- ایکٹیو ممبر کو الگ سے انعام دیا جائے گا 
3-مضامین آپکی بات ڈاٹ کام پر شائع کیے جائیں گے
4-ٹاپ 5 رائٹرز کو آپکی بات کی طرف سے خصوصی سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے
5-ٹاپ 10 رائٹرز کے مضامین پی ڈی ایف کتاب کی شکل میں شائع کیے جائیں گے


جلدی کریں اور خوبصورت تحریر لکھ کر آپکی بات ڈاٹ کام کے مقابلہ مضمون نویسی میں شامل ہوجائیں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved