تازہ ترین  

قصورسیوئیرزٹیم نے پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ضلع قصور کا نام روشن کر دیا۔
    |     3 days ago     |    اہم خبریں
 قصورسیوئیرزٹیم نے پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ضلع قصور کا نام روشن کر دیا۔
پتوکی (نمائندہ خصوصی) ریسیکور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہونے والے نیشنل وولنٹیرزچیلنج میں پنجاب کے 36اضلاع کے علاوہ مختلف NGOسمیت 43ٹیموں نے حصہ لیا اور کارکردگی دکھائی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرقصور ڈاکٹر فرزند علی ،ریسیکور اینڈ سیفٹی آفیسر پتوکی عدیل اسلم،وقاص بلال، ظفر اقبال ،محمد عرفان کی زیرقیادت (نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس چیلنج2018) میں قصو رکی ٹیم نے حصہ لیا۔جس میں قصورسیوئیرز ٹیم نے کسی بھی ناخوش گوارواقع سے نمٹنے کے لئے فرسٹ ایڈ،فائر سیفٹی،ریسکور ایکٹویٹی،اور واٹر ریسیکور کے مقابلوں میں اپنی مہارتوں کا عملی نمونہ پیش کیا۔اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر قصورکی ٹیم نے کل 43ٹیموں میں سے چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ضلع قصور کا نام روشن کر دیا۔ قصورسیوئیرزٹیم محمد فیصل،آصف غفور،شاہد علی،دانش حمید،مقصود اسلم،زمان لیاقت،عاصم اشرف،محمد وحیداور محمد سعید پر مشتمل تھی۔گزشتہ روز ریسیکور ہیڈ کوارٹر لاہورمیں نیشنل وولنٹیر ڈے کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی فاؤنڈر ڈائریکٹرجنرل ریسیکوڈاکٹر رضوان نصیرنے تمام ٹیموں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے دیہی علاقوں میں بھی وولنٹیرز کی تربیت سے لوگ مستفید ہو سکیں گے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved