تازہ ترین  

میر پور ماتھیلو : جشن آزادی کے موقعہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، ڈی جی ، ایس ایس پی کی شرکت
    |     1 years ago     |    گوشہ ادب
میر پور ماتھیلو : جشن آزادی کے موقعہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، ڈی جی ، ایس ایس پی کی شرکت میر پور ماتھیلو (ہادی بخش جلبانی) جشن آزادی کی منعقدہ تقریب کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹونے کہا ہے کہ ہمارا ملک پاکستان ایک نعمت ہے اس لیے ہمیں متحد ہوکر ملک کی ترقی و حفاظت کے لیے آگے بڑہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میرپور اتھیلو کے پارک میں جشن آزادی کے حوالے سے منقعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایک آزاد وطن ملا اور ہم آزادی سے زندگی گذار رہے ہیں اس لیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ملک کی حفاظت کی خاطر جان کی قربانی دینے سے بھی گریز نہ کریں اور متحد ہوکر پاکستان کی ترقی کے لیے جدوجہد کریں کیوںکہ موجودہ صورتحال میں قوم کا متحد ہونا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور ٹیکنالاجی کے میدان میں بڑہ چڑہ کر حصہ لیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بہادر ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تک ملک کی خاطر جان کی قربانیاں دے رہے ہیں جس وجہ سے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک ارادے مٹی میں مل جاتے ہیں۔ تقریب ایس۔ایس۔پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش سمیت اسسٹنٹ کمشنرز، ضلع کی معزز شخصیات اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ضلع کے مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طلبا نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے ۔ بعد ازیں ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو اورایس ایس پی گھوٹکی نے تقریب کے دوران تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرنے والے طلبا میں شیلڈ تقسیم کی اس کے علاوہ شہید فوجی و پولیس اہلکاروں کے ورثاءمیں کیش انعامات تقسیم کیے ۔تقریب کا آغازڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور ماتھیلوکے پارک میں پرچم کشائی کرکے ملک و قوم کی حفاظت کی خصوصی دعا سے کیا گیا جبکہ پاک فوج و پولیس کی جانب سے پریڈ کرکے سلامی دی گئی۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved