تازہ ترین  

ایشیا کپ کی تاریخ۔۔۔ تحریر: علشبہ انعم
    |     1 years ago     |    سپورٹس
ایشیا کپ کی تاریخ کرکٹ کا میلہ بڑا ہو یا چھوٹا کرکٹ شائقین کہ لیئے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے آج کل ایشیا میں ایشیا کپ کا بخار ہر سو پھیلا ہوا ہے ہر کرکٹ شائق یہی چاہتا ہے کہ یہ ٹرافی انکا مقدر بنے ۔ایشیا کپ منعقد کروانے کا فیصلہ 1983 میں ہوا اور 1984 میں پہلا ایشیا کپ منعقد ہوا ۔ یہ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اس خطے میں کھیل کو پھیلا نے کے لیئے نہایت اہم قدم تھا ۔ایشیا کپ کے اب تک 12 ایڈیشن میں انڈیا 5 بار سری لنکا 5 بار اور پاکستان دو بار اس ٹرافی کو جیتنے میں کامیاب رہا ہے - سری لنکا وہ واحد ٹیم ہے جو ایشیا کپ کے تمام ایڈیشنز میں شامل رہی - 1986 میں انڈیا ایشیا کپ سے باہر رہا تو 1990 میں پاکستان نے شرکت نہیں کی ۔ ایشیا کپ کا آغاز 1984میں شارجہ کے میدان میں ہوا -پہلے ایشیا کپ میں تین ٹیمیں پاکستان ,انڈیا اور سری لنکا شامل ہوئیں - یہ ایشیا کپ فائنل سے محروم تھا انڈیا نے پاکستان اور سری لنکا کو شکست دے کر یہ کپ اپنے نام کیا ۔ ایشیا کپ کا دوسرا ایڈیشن مارچ , اپریل 1986 میں سری لنکا میں منعقد ہوا - اس ایڈیشن میں بھی تین ٹیموں نے شمولیت اختیار کی جن سری لنکا , پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل تھیں - انڈیا سری لنکا کہ ساتھ ناخوشگوار تعلقات کی بنا پر اس ٹورنامنٹ سے دور رہا - یہ بنگلہ دیش کا پہلا ٹورنامنٹ تھا - ایشیا کپ کا دوسرا ایڈیشن فائنل پر مشتمل تھا جسے سری لنکا نے 5 وکٹ سے با آسانی جیت کر ٹرافی حاصل کی ۔ایشیا کپ کا تیسرا ایڈیشن اکتوبر , نومبر 1988 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہوا - انڈیا اور سری لنکا , پاکستان اور بنگلہ دیش کو لیگ میچز میں ہرا کر فائنل میں پہنچے اور آخر میں جیت انڈیا کامقدر ٹھہری۔دسمبر 1990 میں ایشیا کپ کا چوتھا ایڈیشن انڈیا میں منعقد ہوا - جس میں ایک بار پھر تین ٹیمیں انڈیا , سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہوئیں - پاکستان بھارت کہ ساتھ نا خوشگوار تعلقات کی بنا پر اس ٹورنامنٹ میں شامل نہ ہو۔ایشیا کپ کا پانچواں ایڈیشن 5 سال کہ وقفے کہ بعد اپریل 1995 میں شارجہ میں منعقد ہوا - اس سے قبل 1993 کا ایشیا کپ پاکستان اور بھارت کے درمیان نا خوشگوار تعلقات کی وجہ سے کینسل کر دیا گیا تھا۔انڈیا نے 1995 میں سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر مسلسل تیسرا ایشیا کپ حاصل کیا ۔اگلا ایشیا کپ ایڈیشن 1997 میں سری لنکا میں کھیلا گیا اور یہ ٹرافی سری لنکا نے ہی حاصل کی ۔مئی جون 2000ءمیں ایشیا کپ کا ساتواں ایڈیشن بنگلہ دیش میں منعقد ہوا - یہ ایشیا کپ پاکستان کہ نام رہا - اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کار کردگی شاندار رہی - پاکستان نے بنگلہ دیش کو 233 رنز سے شکست دی تو انڈیا کو 44 رنز سے ہرایا اور سری لنکا سے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں سری لنکا کو 32 رنز سے شکست دی۔جولائی 2004 کا ایشیا کپ سری لنکا میں منعقد ہوا - ایشیا کپ کے آٹھویں ایڈیشن میں پہلی بار چھ ٹیموں نے حصہ لیا - جن میں پاکستان , بنگلہ دیش , انڈیا , سری لنکا کہ ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور یو - اے - ای نے شرکت کی - فائنل سری لنکا اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں فتح سری لنکانے حاصل کی یوں سری لنکا ایشیا کپ کہ آٹھویں ایڈیشن کا ونر رہا۔جون 2010 میں ایشیا کپ کا دسواں ایڈیشن سری لنکا میں منعقد ہوا اس ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر چار ٹیموں نے شرکت کی جن میں بنگلہ دیش , پاکستان, سری لنکا اور انڈیا شامل تھے ۔یہ کپ انڈیا نے جیتا۔ایشیا کپ کا گیارہواں ایڈیشن مارچ 2012 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہوا - اس میں بھی چار ٹیمیں پاکستان , انڈیا , سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل تھے - یہ ٹورنامنٹ بنگلہ دیش کے لیئے بیسٹ ٹورنامنٹ ثابت ہوا -اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے نہ صرف انڈیا اور سری لنکا کو ہرایا بلکہ پاکستان کو بھی ٹف ٹائم دیا لیکن پاکستانی شاہینوں نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہ کپ لے اڑے ۔مارچ 2014 میں ایشیا کپ کا بارہواں ایڈیشن ایک بار پھر بنگلہ دیش میں منعقد ہوا - اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں نے شرکت کی جس میں پہلی بار افغانستان کی ٹیم بھی شامل تھی افغانستان نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کار کردگی کامظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کو شکست دی- بنگالی ٹائیگرز کے لئیے یہ ٹورنامنٹ بہت برا ثابت ہوا وہ ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہے - یہ کپ سری لنکا نے حاصل کیا - اور یہ پانچواں کپ تھا جو سری لنکا نے اپنے نام کیا۔2016 کا ایڈیشن ایشیا کپ کا تیرہواں ایڈیشن ہے اور یہ پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے - تمام ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ بنگلہ دیش میں موجود ہیں - اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹرافی کونسی ٹیم لے کر جاتی ہے ۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved