تازہ ترین  

پنڈ دادن خان : کھیوڑہ کے موروثی مزارعین کو زمین کے ملکیت کے حقوق دینا وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے: نذر حسین گوندل
    |     1 years ago     |    پاکستان
پنڈ دادن خان : کھیوڑہ کے موروثی مزارعین کو زمین کے ملکیت کے حقوق دینا وزیر اعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے: نذر حسین گوندل پنڈ دادن خان (سلیمان شہباز ) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل نے کہاہے کہ کھیوڑہ کے موروثی مزارعین کو زمین کے ملکیتی حقوق دینا وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا انقلابی اقدام اور انسان دوستی کا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کھیوڑہ کے دس ہزار رہائشیوں کو بارہ ہزار کنال اراضی کے مالکانہ حقوق دئےے گے ہیں اور ان کا کئی برس پرانا مطالبہ تسلیم کیا گیا ہے اور ےہ سہرا بھی وزیر اعلی شہباز شریف کو حاصل ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل نے کہاکہ کھیوڑہ کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی سکیم پنن وال کھیوڑہ واٹر سپلائی بھی ایک تاریخی اقدام ہے اور آئندہ مالی سال تک ےہ سکیم پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی جس سے کھیوڑہ کی 64 ہزار سے زائد کی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ 16 کروڑ اور38 لاکھ روپے مالیت کی یہ سکیم بھی وزیر اعلی شہباز شریف کی خصوصی توجہ ہی سے منظور ہو سکی اور اس سے کھیوڑہ کے عوام کے مسائل میں قابل ذکر کمی آئے گی ۔رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری نذر حسین گوندل نے کہاکہ وزیر اعلی شہباز شریف کی حکومت کم ترقی یافتہ علاقوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ترقی کے ثمرات تمام علاقوں میں یکساں طور پر پہنچ سکیں۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کا یہ سفر مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست حکومت کی وجہ ہی سے ممکن ہو سکا کیونکہ موجودہ حکومت عوام دوستی اور عوام کی خدمت کے جذبہ سے کام کر رہی ہے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved