راولپنڈی ( آپکی بات ڈاٹ کام ) راولپنڈی میں پولیس نے نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ڈیلی پاکستان کے مطابق متاثرہ لڑکی کا موقف ہے کہ وہ دونوں چینی شہری اسے کسی ایک سے شادی کرنے کیلئے زبردستی کر رہے تھے ، لڑکی نے صدر پولیس سٹیشن کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈھوک افشان قالونی کی رہنے والی ہے اور چکری روڈ پر بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہے جبکہ اس کی بہن چینی شہریوں کے ساتھ مترجم کی نوکری کرتی ہے ۔لڑکی کا دعویٰ ہے کہ دونوں چینی باشندے اسے روز بلاتے اور کسی ایک سے شادی کرنے کیلئے زور ڈالتے ، ایک دن دونوں نے مجھے چکری روڈ پر اکیلی آکر ملنے کیلئے کہا لیکن میں نے اپنے دو دوستوں کاشف اور شارق کو اپنے ساتھ حفاظت کیلئے لے جانے کا فیصلہ کیا اور جیسے ہی گاڑی رکی تو انہوں نے جھگڑا کرنا شروع کر دیا ، جب انہوں نے میری طرف بڑھنا شروع کیا تو عین موقع پر کاشف اور شارق آ گئے اور مجھے وہاں سے نکالا ۔ لڑکی کی جانب سے اس سارے معاملے کی پولیس کو شکایت درج کروا دی گئی ہے جس پر پولیس نے دونوں چینی باشندوں کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاہے ۔
Comments
There is no Comments to display at the moment.