تازہ ترین  

ہر روتی عورت سچی ہو یہ ضروری نہیں، فاطمہ کے ساتھ شادی بارے محسن عباس حیدر نے حیران کن بات کر دی۔۔۔تفصیلات جانیے
    |     3 months ago     |    شوبز
 اسلام آباد (آپکی بات ڈاٹ کام) اداکار محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ کسی کی عزت اچھالنے کا قائل نہیں ہوں‘بیوی نے کیچڑ اچھالا، اچھالا،ہر روتی عورت سچی ہو یہ ضروری نہیں،فاطمہ کیساتھ شادی کرنے میں جلدی کی۔ اداکار محسن عباس حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی نے ان پر کیچڑ اچھالا ہے اور وہ اس کو صاف کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ وہ کسی کی بھی عزت اچھالنے کے قائل نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہےکہ ہر روتی ہوئی عورت سچی ہو اور ہم ہمیشہ عورت کارڈ ہی کیوں کھیلتے ہیں۔

جاوید چوہدری ویب کے مطابق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فاطمہ سہیل کیساتھ شادی کرنے میں جلدی کی، شادی کے کچھ ماہ بعد ہی ہم دونوں کو یہ احساس ہونا شروع ہوا کہ ہم میں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو تصاویر فاطمہ نے سوشل میڈیا میں شیئیر کی ہیں وہ ایک سال پہلے کی ہیں جب وہ سیڑھیوں سے گری تھیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ انہوں نے فاطمہ کے والدین سے پیسے لئے ہیں۔







Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved