تازہ ترین  

اوبر اور کریم کے بعد پاکستان میں ایک اور ٹیکسی سروس کا آغاز ، پاکستانیوں کے لیے زبردست خبر آ گئی
    |     3 weeks ago     |    اہم خبریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی کمپنی پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر 10 اگست کو براق نامی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی۔ ڈیلی پاکستان کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے چھ شہروں میں کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔چینی کمپنی ٹائم ایکسوکے چیف آپریٹنگ افسر ڈونلڈ لی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں، طبی سہولیات کے مراکز اور شادی ہالز کو ابتدائی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گوگل پلے اسٹور سے ایک ایپ انسٹال کرکے صارفین اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے جب کہ لوگ روز گار کمانے کی خاطر اپنے موٹرسائیکل، کار، رکشے، ٹرک اور سامان اٹھانے والی گاڑیاں بھی رجسٹر کرا سکیں گے۔کمپنی ڈرائیور حضرات کو کمائی کا 97 فیصد حصہ دے گی اور خود 2 فیصد رکھے گی جب کہ اس وقت کمپنیاں 20 سے 25 فیصد پر کام کر رہی ہیں۔ڈرائیورز کی کمائی کا ایک فیصد ان کی صحت اور اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے مختص کیا جائے گا۔چین کی یہ کمپنی ابتدائی طور پر دو کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کرے گی جس کو بڑھا کر 600 کروڑ ڈالر تک لے جایا جائے گا۔نئی سروس کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں بسنے والے لوگ سفر کے لیے تین میں سے کسی ایک کمپنی کا انتخاب کر سکیں گے۔







Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved