تازہ ترین  

کاش ! یہ دھماکوں کی گھن گرج کسی طرح تھم جائے
    |     4 months ago     |    کالم / مضامین
سرسبز و حسین پہاڑوں پر سلگتی آگ، ہوا میں بارود کی بو اور فضاء میں دل دہلانے والی چیخ و پکار، یہ منظر جنت نظیر وادی کشمیر کا ہے، یہ دل خراش گھونجتی ہوئی اوازیں کشمیریوں کی ہیں اور ہوا کو چھیرتی ہوئی گولیاں برصغیر کی دو افواج کی ہیں جو ایل او سی نامی فرضی سرحد پر مورچہ ذن ہیں. یہ نہ ختم ہونے والا درد و غم نہ تو کسی سرحد کو مانتے ہیں اور نہ کسی ریاست کو. دونوں طرف خون ایک، منظر ایک اور کہانی ایک ہی یے.  گولی سرحد کے جس پار سے بھی چلے، گرنے والا جسم کشمیر کے بیٹے کا ہی ہوتا ہے. دونوں افواج تو اپنی قوم و ملت کی خاطر جان کی بازی لگاتی ہیں، لیکن اس خونی کشتی میں ہار ہمیشہ کشمیر کی ہوتی ہے.

گذشتہ روز ہندوستانی افواج کی طرف سے سیز فائر وائیلشن اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار نہتے کشمیری شہید اور 19 زخمی ہوگئے. 6 کا تعلق ایک ہی بدنصیب خاندان سے بتایا جاتا ہے، جن کے گھر کے در و دیوار کے ساتھ ساتھ جسم و خواب بھی چھلنی چھلنی ہوگئے. انڈیا کی طرف سے انے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی کاروائی کے نتیجے میں ایک فوجی اور ایک شہری جاںبحق ہوگئے. ان جانبحق افراد میں دو کمسن بچے بھی ہیں؛ ایک چار سالہ تو دوسرا چودھا سالہ، ایک کا تعلق پاکستانی کشمیر سے تو دوسرے کا تعلق جموں کشمیر سے. یہ دو قیمتی جانیں تھی جو اس نہ ختم ہونے والی لڑائی کا لقمہ اجل بنیں. 

اس تحریر کا مقصد فوجی جوانوں کی شہادتوں کے منار کو مسمار کرنا ہرگز  نہیں ، بلکہ اس کا مقصد خواہشات و آرزوں کے اس منار کی تصویرکشی کرنی ہے جو ہر گولی سے مسمار ہو جاتا ہے. ایک طرف جوان فوجی جوانوں کی شہادتیں ہیں، تو دوسری طرف ہمارے کشمیری بھائی بہنوں کی شہادتیں جو کئی دہائیوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہیں.

کشمیر، جنت نظیر وادی، ہمیشہ کی طرح اج بھی خاک و خون کا منظر پیش کر رہی ہے. کاش اس جنت نما وادی میں جنت کی ایک صفت، امن ،بھی قائم ہوجائے. لوگ خوشی کی زندگی بسر کر سکے، سیاح پرامن ماحول میں یہاں چل سکے، چرند پرند اپنے گھونسلوں چہچہا سکے اور دھماکوں کی یہ گھن گرج کسی طرح تھم جائے.





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved