تازہ ترین  

موجودہ ملکی صورت حال ،سرحدوں پرکشیدگی اور کشمیر میں ہمسایہ ملک کی دراندازی لمحہ فکریہ ہے ،امیر عبدالقدیر اعوان
    |     4 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(امین رضا مغل)امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورت حال ،سرحدوں پرکشیدگی اور کشمیر میں ہمسایہ ملک کی دراندازی ہم سب کے لیے ایک پیغام کی صورت اختیار کر گئی ہے کہ ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی حیثیتوں سے نکل کر مضبوط قدموں سے ہر محاذ پر بھر پورجواب دیںاس کے لیے ہماری ملکی و عسکری قیادت نے بہت اچھے انداز سے جواب دیا ہے اور اس مسئلے کو اچھے انداز سے اجاگر کیا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ہم سب ملکی دفاع میں اس طرح اپنا کردار ادا کریںکہ ہر شعبے میں خود کو اتنا مضبوط بنائیںکہ کسی کی جرات ہی نہ ہو کہ وہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھ بھی سکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت سرحدوں پر ہمارے جوان جو درجہ شہادت پا رہے ہیںجوکہ مسلمانوں کے لیے فخر کی با ت ہے اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے جب ہمارے سپوت ملک کا دفاع کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نزرانہ پیش کرتے ہیں تو ہمارے ہاں افسو س کی بجائے مبارک باد پیش کی جاتی ہے کہ اللہ کریم نے شہادت کا اعلی درجہ عطا فرمایا 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved