تازہ ترین  

آزادی مارچ کی آڑ میں ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    |     1 month ago     |    اہم خبریں

پیرمحل (امیر حمزہ گجر سے) آزادی مارچ کی آڑ میں ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وطن عزیز بھارت سے حالت جنگ میں ہے جبکہ ذاتی مفادات کی جنگ کرنے والے اپنی چوری کی پکڑ ہوتی دیکھ کر ملک دشمنوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار صابر علی جٹ تحصیل کوارڈنیٹرصحت سہولت پروگرام و انصاف سٹوڈنٹ فیدریشن کے ضلعی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسی بھی کرپٹ کو کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی۔ملکی خزانے لوٹنے والا ہر چور قانون کی گرفت میں ہو گا۔مولاناصاحب کوآج غریبوں کاروزگاراس لیے یادآیاکیوں کے وہ خودآج بے روزگارہوچکے ہیں لہٰذاہمارے وزیراعظم عمران خان کسی صورت میں استعیفٰی نہیں دیں گے مولاناجومرضی کرلیں یہ اپناسیاسی جنازہ خودنکال رہے ہیں۔ اِن شا ء اللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کریگا۔انہوں نے مذید کہا کہ حکومت اور پاک فوج مل کر اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں بارڈر پر انڈین فوج کو منہّ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے ہر غیور پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ آخری گولی اور خون کے آخری قطرے تک ملکی سرحدوں کی حفاظت کرئے گی۔ 







Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved