تازہ ترین  

احمد شاہ کی کاوشوں سے عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی علاقائی زبانوں کو شامل کیا گیا۔
    |     1 month ago     |    شوبز
کراچی(آپکی بات ڈاٹ کام) آرٹس کونسل آف کراچی میں جاری بارہویں عالمی اردو کانفرنس کی بھرپور کامیابی پر صدر احمد شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے معروف رائٹر، ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ اس بار احمد شاہ کی خصوصی کاوششوں سے اس کانفرنس میں پاکستان کی علاقائی زبانوں، سندھی، بلوچی، سرائیکی، پشتو اور پنجابی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اردو کے زیادہ سیشن رکھے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ منتظمین بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اردو ادب کے جگمگاتے ستاروں کی کہکشاں سجائی اور علم و ادب سے وابستہ افراد کا اجتماع لگایا جو علم و حکمت کے موتی بکھیر رہے ہیں، آرٹس کونسل میں جو یہ تقریب منعقد ہوئی ہے اس میں احمد شاہ کی کاوشیں شامل ہیں، اردو ہماری قومی زبان ہے اور اردو زبان کو دنیا کی پانچ بڑی زبانوں میں سے ایک کا درجہ حاصل ہے، نوجوان نسل کو اردو زبان کی اہمیت و افادیت سے آگاہی دینا بہت ضروری ہے اور ایسی کانفرنس جہاں ملک کے بڑے بڑے ادیب ودانشور مل بیٹھتے ہیں و ہاں علم و حکمت کے موتی بکھرنا شروع ہو جاتے ہیں اور ادب، شاعری اور فن کے شعبے سے وابستہ افراد کے اندر نئی روح آجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ احمد شاہ نے آرٹس کونسل آف کراچی کی بہتری و ترقی کے لیئے بہت محنت کی ہے، آرٹس کونسل میں اردو کانفرنس کے انعقاد سے جہاں آرٹس کو نسل کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے وہیں معروف ادیب، شاعر، رائٹر اور علم و حکمت سے وابستہ معروف ہستیاں جب آرٹس کونسل کی جانب رخ کرتی ہیں تو وہاں ایک بہار آجاتی ہے جس کی خوشبو سے علم و حکمت کے پیاسے اپنی پیا س بجھاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس کی کامیابی کا سہرہ احمد شاہ کے سر جاتا ہے جن کی انتھک محنت سے آرٹسل کونسل کی روشنیاں بحال ہوئی ہیں، آرٹس کونسل کسی بھی معاشرہ میں اپنی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے جو کہ فن اور ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم آرٹس کونسل کی کامیابی اور ترقی کے لیئے احمد شاہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آرٹس کونسل ایک منظم اور فعال ادارے کی طرح کام کرے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved