تازہ ترین  

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا سرعام بدلہ لیا جائے گا
    |     2 weeks ago     |    اہم خبریں
تہران (آپکی بات ڈاٹ کام)ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ اب پراکسی وار نہیں ہوگی ، امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کابدلہ سر عام لیا جائے گا ۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ خامنائی نے امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب پراکسی وار نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ سرعام لیا جائیگا ۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشت گرد فوج قرار دے دیا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ نے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو اس وقت ڈرون حملہ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ عراقی وزیر اعظم عادل المہدی سے ملنے عراق پہنچے تھے اورگاڑیوں کے قافلے کے ساتھ بغداد ایئر پورٹ سے باہر آرہے تھے ۔ اس واقعہ سے ایران امریکہ کشیدگی اپنی انتہاءکو پہنچ چکی ہے اور دونوں ملکوں کی جانب سے بلند وبانگ دعوے کئے جارہے ہیں۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved