تازہ ترین  

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار
    |     3 months ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’کشمیر کی موجودہ صورتحال، پاکستان اور بھارت کیلئے متوقع راستے‘ کے موضوع پر سنٹر کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسرڈاکٹر عنبرین جاوید، بریگیڈئیر (ر) عمران ملک، فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں بریگیڈئیر (ر) عمران ملک نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان دنیا پر اثرو رسوخ کے حصول کے مقابلے کی وجہ سے جنوبی ایشیاکی جیو پولیٹیکل اور جیو سٹریٹجک اعتبار سے بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں پاکستان کے اثر ورسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ اس مسئلے کو حل کروانا چاہتا ہے تاکہ بھارت چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے پر توجہ مرکوز کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام پر توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ سفارتی اقدامات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved