تازہ ترین  

پنجاب یونیورسٹی نے بی کام سالانہ امتحانات2020ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔
    |     1 week ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020ء کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، بی کام پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020ء میں شرکت کے لیے(ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک4-3-20 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ9-3-20 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک11-3-20 اور دستی فارم17-3-20 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020(لیٹ کالج امیدواروں) کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ4-3-20 (بذریعہ ڈاک) اور9-3-20 (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ11-3-20 (بذریعہ ڈاک) اور17-3-20(دستی) ہے۔ بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں کمپارٹمنٹ کے حامل (پرائیویٹ امیدواروں) کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ12-3-20 (بذریعہ ڈاک) اور19-3-20 (دستی) جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ19-3-20 (بذریعہ ڈاک) اور26-3-20(دستی) ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved