تازہ ترین  

پنجاب یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
    |     1 month ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام):پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے زیر اہتمام ہنڈا اٹلس کار زپاکستان (لمیٹیڈ) کے اشتراک سے روڈ سیفٹی پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ ڈاکٹر محمد عثمان اعوان، ہنڈا اٹلس کارز پاکستان (لمیٹیڈ) کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عثمان اعوان نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کامقصد ہر کسی کیلئے سڑک کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری اورروڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ روڈ سیفٹی کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے ہنڈا اٹلس کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اکیڈیما اور انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔   





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved