تازہ ترین  

دوسروں کی جنگ لڑنے سے پاکستان پیچھے رہ گیا، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا خطاب
    |     2 months ago     |    اہم خبریں

لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ چالیس برس میں دوسروں کی جنگ لڑنے سے پاکستان کی شناخت اور معیشت کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے مقاصد کو جاننے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام 5thسپیکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ائیر مارشل (ر) ساجد حبیب، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکو کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا رہا ہے اور ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کمیونٹی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹم بم کا استعمال منٹو ں میں ہو سکتا ہے مگراس سے نہ صرف خطہ بلکہ دنیاتباہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل حل کرنے کیلئے ہمیں متحد ہو کر سوچنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے مسائل میں منافقت ایک مسئلہ ہے، ہمیں اپنے دل صاف رکھنا چاہیے۔ ایئر مارشل (ر) ساجد حبیب نے کہا کہ ٹاک شوز قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق اقلیتوں کے لئے محفوظ ترین ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو مضبوط کرنے کیلئے انفرادی طور پر کردار ادا کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذات پات، مذہب، فرقہ اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کے لئے اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک اچھے پاکستانی بن گئے تو کشمیر بھی پاکستان بن جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنا کھویا ہوا مقام پانے کیلئے نئے علوم تخلیق کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کیلئے بہترین کیس پیش کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں میں سوونیئرز پیش کئے گے۔  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved