تازہ ترین  

کشمیر کے بغیر پاکستان کی آزادی نامکمل ہے، شمشاداحمد خان کا کانفرنس سے خطاب
    |     2 months ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) کشمیر پاکستان کا ان فنشڈ ایجنڈا ہے جب تک کشمیر مکمل طور پر آزاد نہیں ہوتا قیام پاکستان کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ شمشاداحمد خان نے شعبہ اردو،پنجاب یونی ورسٹی اورینٹل کالج کے زیراہتمام ”کشمیر اور عالمی ضمیر“ کے زیرعنوان منعقد کیے جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ عملی دنیامیں عالمی ضمیر نام کی کوئی شے موجود نہیں ہوتی لیکن ہمیں بہر حال اپنا فرض اداکرنا ہے اور مسائل کی جڑ کو باہر ہی نہیں اندر بھی تلاش کرناہے۔قوموں کا ماضی کے بغیر کوئی مستقبل نہیں ہوتا ہمارے سفارت کاروں کو چاہیے کہ وہ دوست ممالک میں رائے عامہ کو پاکستان کے حق میں ہموار کرنے کی کوشش کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شعبہ اردو اورینٹل کالج ڈاکٹر زاہدمنیرعامر نے نسل نو کومسئلہ کشمیر کی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے بتایاکہ وہ اس مقصد کے لیے شعبہ اردومیں سلسلہ تقاریب کا آغازکرچکے ہیں اور آج کی یہ تقریب بھی انھی مقاصد کے حصول کے لیے منعقدکی جارہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خواجہ زاہد عزیز (استاد شعبہ کشمیریات)نے ریاست جموں وکشمیر کی تاریخی و جغرافیائی حیثیت سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے ریاست کشمیر دنیا کی 110 ریاستوں سے بڑی ہے، لہٰذا یہ پوری دنیا پہ اثر انداز ہونے والا مسئلہ ہے۔انھوں نے 1846 کے معاہدہ امرتسر کو بدترین انسانی سودا قرار دیا۔ڈاکٹر محمد ارشد(چیف ایڈیٹر اردو دائرہء معارف اسلامیہ) نے ''کشمیر اور علامہ اسد '' کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کیلئے علامہ اسد کی خدمات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔تقریب میں پنجاب یونی ورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسرڈاکٹرممتازانورچودھری، سیکریٹری جنرل جاویدسمیع،پروفیسر اردو ڈاکٹر ضیاالحسن،ڈاکٹر ناصر عباس نیر،صدر شعبہ پنجابی پروفیسرڈاکٹر نبیلہ رحمان،شعبہ کشمیریات کی اساتذہ ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر ثمینہ،شماریات کے استاد رانا منور اقبال،لاکالج کے استاد ڈاکٹرافتخارتارڑ،ادارہ تعلیم و تحقیق سے ڈاکٹر راناعبدالماجد خان،فارمیسی سے ڈاکٹر فاطمہ رسول،سائیکالوجی سے ڈاکٹر رافعہ رفیق،چیپ سے ڈاکٹر ابرارظفر،ادارہ علوم انتظامی سے ڈاکٹر حافظ اظہر،باٹنی سے ڈاکٹر عبدالرحمن نیازی،کیمسٹری سے ڈاکٹر احسان شریف اور پاکستان سٹڈی سنٹر سے ڈاکٹر کریم حیدرسید اورطلبہ و طالبات نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر صدر شعبہ اردوڈاکٹرزاہدمنیرعامر نے شعبہ اردوکے زیراہتمام منعقدہونے والے سیمینار ''نیدرلینڈزمیں اردو''میں بہترین مضمون پیش کرنے پرایم اے اردو سال دوم کی طالبہ یاسمین اعتبار کو اعزازی سند سے نوازا۔مہمان خصوصی شمشادحمد خان کو پھولوں کا تحفہ اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved