تازہ ترین  

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد
    |     2 months ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ایم اے پولیٹیکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز اور ڈپلومیسی اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز سیشن 2017-19کے فارغ التحصیل طلباؤ طالبات کے لئے الرازی ہال میں تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، ڈاکٹر شبیر خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں تقریباً66طلباؤ طالبات کو ڈگریاں پیش کی گئیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عنبرین جاویدنے طلباؤ طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ارم خالد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات نے کئی معروف سیاستدان پیدا کئے ہیں جنہوں نے ملکی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا۔ بعدا زاں طلباؤ طالبات کو ڈگریاں پیش کی گئیں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved