تازہ ترین  

پنجاب یونیورسٹی ملازمین کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری
    |     1 month ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے ادارہ تعلیم و تحقیق کے ملازمین کے لیے 12فلیٹس پر مشتمل رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، چیف انجینئر فیض الحسن سپرا اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اساتذہ، ملازمین اور طلباؤطالبات کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اقدامات کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے 85فیصد ملازمین کو ترقی دی جا چکی ہے۔انہوں نے ملازمین سے کہا کہ انتظامیہ ان کے دیرینہ مسائل میرٹ پر حل کررہی ہے لہذا وہ اپنے فرائض کی انجام دہی محنت اور ایمان داری سے کریں۔ انہوں نے ملازمین پر قواعدو ضوابط کے مطابق کام کرنے پر زور دیا۔ پرو فیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر نے کہا کہ ادارہ تعلیم و تحقیق کے ملازمین کے لئے یونیورسٹی میں رہائش کا دیرینہ مسئلہ تھا،جو حل ہوگیا۔ انہوں نے ملازمین کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved