تازہ ترین  

پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ اردو کے زیر اہتمام ’غالب اور ہم‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
    |     1 month ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ اردو کے زیر اہتمام ’غالب اور ہم‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف دانشور، شاعر و محقق ڈاکٹر خورشید اے رضوی نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ غالب اقبال کے پیش روتھے،وہ ایک جامع شخص اور بیک وقت نظم ونثرِاردو اور فارسی کے بہت بڑے قدوقامت کے آدمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال غالب کے بے حد مداح تھے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانیت (Body Idea)کے بغیر کیفیتِ روحانی ہاتھ میں نہیں آتی،غالب کے اشعار میں ہمیں باڈی آئیڈیا ملتا ہے جو انھیں دوسرے شاعروں سے ممتاز کرتا ہے۔ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ غالب کے اشعار کی خارجی شرح بھی کرسکتے ہیں اور باڈی آئیڈیاکی وجہ سے اس کی شاعری کو محسوس بھی کرسکتے ہیں۔چیئرمین شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامرنے طلباؤ طالبات سے آنے والے مہمانوں کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ غالب کے فکروفن پر اورینٹل کالج کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کے ذریعے نسل نو کو اپنے تہذیبی اورادبی ورثے سے آگاہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر محمد خان اشرف نے اورینٹل کالج سے وابستگی کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنی تالیف''اردو کلیات غالب'' کی ترتیب و تدوین کا تجربہ بیان کیا۔’صد شعرِ غالب' کے مصنف سابق وزیر بلدیات ودیہی ترقی بریگیڈیئر(ر) حامد سعید اختر نے کلام غالب کی فکری و فنی خصوصیات بیان کرتے ہوئے پر مغز اظہار خیال کیا۔سیمینار میں طلباوطالبات کی بڑی تعداد کے علاوہ ڈاکٹر ثاقف نفیس، ڈاکٹر آصف علی چٹھہ،ڈاکٹر عظمت رباب اورپروفیسر روزینہ سعید نے شرکت کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر خورشید رضوی نے شعبہ اردو کے علمی وادبی مجلہ''سخن''،شمارہ 19-2018کی رونمائی کی۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved