تازہ ترین  

سیرت البنی ﷺ پر جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے، مقررین کا پنجاب یونیورسٹی میں اظہار خیال
    |     4 weeks ago     |    اہم خبریں
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) پنجاب یونیورسٹی کلیہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام”سیرت نگاری پر مستشرقین کے علمی و موضوعاتی اثرات“پر شیخ زائد اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علماء کرام پر زور دیا کہ سیرت البنی ﷺ کے بہت سے پہلوؤں پراکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار میں شاہ ولی اللہ ریسرچ سیل مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی، چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ مسلم یونیورسٹی علیگڑھ سے پروفیسر ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی، پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، ڈائریکٹر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، فیکلٹی ممبران، محققین اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر حماد لکھوی نے کہا کہ مستشرقین کے طریقہ کار کے بغیر بھی سیرت النبی ﷺ تحریر کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے ہمہ گیر پہلوؤں پر بات کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مطالعہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اسلاف کا نام نہ لینے والی اقوام کا زندہ رہنا مشکل ہو جاتاہے۔ شاہ ولی اللہ ریسرچ سیل، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستشرقین کا نام لیتے ہی کچھ لوگ بھڑک اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستشرقین کی کئی روایات افواہوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ نبی کریم ﷺ کے معیشت سے متعلق پہلوؤں پر معاشرے کو آگاہی فراہم کریں۔ چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ مسلم یونیورسٹی علیگڑھ ابھارت سے پروفیسر ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی نے کہا کہ عالم عرب اور عالم عجم کے علماء کرام میں اسلام کیلئے کام کرنے والی تحاریک کو نئے بیانیے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی اصطلاحات کی معنویت تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دارالسلام کی درست ترجمانی کرنے والا خطہ دنیا میں کہیں موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپﷺ کے دور میں خواتین کو حاصل حقوق کی ترویج ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کو عصر حاضر کے حالات کے تناظر میں پڑھانے کی ضرورت ہے۔  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved